Home sticky post او آئی سی کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان

او آئی سی کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان

Share
Share

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ ، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی، اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔
سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قاہرہ میں ہونیوالے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں مصر کی جانب سے غزہ سے متعلق منصوبہ پیش کیا گیا تھا جس میں 53 ارب ڈالر سے 5 سال کے دوران فسلطین میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے جبکہ فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اعلان کیا تھا کہ مصر کا منصوبہ اب ایک عرب منصوبہ بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصوبہ پیش کیا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر دیگر ممالک میں بھیج دیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...