Home نیوز پاکستان او آئی سی ممالک فلسطینیوں کو فوری خوراک اور ادویات فراہم کریں، شہباز شریف

او آئی سی ممالک فلسطینیوں کو فوری خوراک اور ادویات فراہم کریں، شہباز شریف

Share
Share

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے او آئی سی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہریوں، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور اس جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدام کرنا چاہیے، ہم سب ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 ہزار افراد زخمی ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی...

کابل میں حالیہ حملے کا اصل ٹارگٹ افغان طالبان کے گولہ بارود، ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...