Home کھیل اولمپئن ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف کی جانب سے بھی بڑا انعام مل گیا

اولمپئن ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف کی جانب سے بھی بڑا انعام مل گیا

Share
Share

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نے بھی 20 لاکھ کا چیک بطور تحفہ پیش کردیا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا بھی لگایا جبکہ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض اور انکی ٹیم نے اولمپئین کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللہ صلہ دیتا ہے، ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...