Home تازہ ترین اولمپئن ارشد ندیم کا لندن میں علاج جاری ،کل ڈاکٹر دوبارہ چیک اپ کریں گے

اولمپئن ارشد ندیم کا لندن میں علاج جاری ،کل ڈاکٹر دوبارہ چیک اپ کریں گے

Share
Share

لندن:اولمپئن ارشد ندیم کا لندن میں علاج جاری ہے اور کل ایک بارپھر ڈاکٹر علی باجوہ پاکستانی اسٹار کا چیک اپ کریں گے۔

اولمپئن ارشد ندیم کے علاج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ ہمارے ہاں جو سرجری کا تصور ہے کہ اس میں کٹ لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جدید طریقہ علاج میں اس میں کٹ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، مختلف مشنیوں کے ذریعے ہی اس سرجری کے پراسیجر کو اختیار کیا جاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد کےمسلز میں کھچاؤ ہے جس کا علاج ہو رہا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ دو تین فزیو تھراپی کے بعد اگلے ہفتے سے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کردی جائے گی۔

ارشد ندیم نے ٹانگ میں کھچاو کے باعث ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور میں شرکت نہیں کی تھی۔ ارشد ندیم پرعزم ہیں کہ وہ جلد دوبارہ باقاعدہ طورپر پریکٹس شروع کردیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...