Home Uncategorized ‎سعودی عرب کا یوم تاسیس، اونٹ پر سوار پہلی فوجی خاتون توجہ کا مرکز بن گئی

‎سعودی عرب کا یوم تاسیس، اونٹ پر سوار پہلی فوجی خاتون توجہ کا مرکز بن گئی

Share
Share

‎جدہ : سعودیہ عرب کے یوم تاسیس کی تقریب میں اونٹ پر سوار پہلی خاتون فوجی اہلکارنے توجہ حاصل کر لی۔

‎نوجوان خاتون اپنی مکمل فوجی وردی میں اونٹ پر سوار ہو کر وزارت داخلہ کی طرف سے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ میں مارچ کرتی نظر آئیں۔

‎ وزارت داخلہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خاتون فوجی اہلکار کی شرکت کے متعلق ایک کلپ بھی جاری کیا۔

‎تقریب میں شرکت کرنے والے سعودی فنکار فائز المالکی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے سعودیہ کی فوجی خاتون سے لیے گئے مختصر انٹرویو کو بھی جاری کیا تاکہ دنیا کو ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جاسکیں۔

‎سعودی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ درعیہ گورنری میں وزارت داخلہ کے بینڈ کی موجودگی کو ورثہ کی بحالی اور اونٹ سال 2024 کے ساتھ ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...