Home #ٹرینڈ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کوصاف پانی کی فراہمی جاری

پنجاب حکومت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کوصاف پانی کی فراہمی جاری

Share
Share

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو جراثیم سے پاک، صحت بخش صاف پانی کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، پنجاب صاف پانی اتھارٹی اب تک 13 لاکھ 84 ہزار 400 لیٹر صاف پانی فراہم کر چکی ہے، جس سے 4 لاکھ 61 ہزار 467 متاثرین مستفید ہو چکے ہیں۔

صرف گزشتہ روز ہی ایک لاکھ 96 ہزار لیٹر پانی متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب صاف پانی اتھارٹی مشترکہ طور پر ریلیف آپریشن میں بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادی کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...