Home Uncategorized نئے جیون ساتھی کی کس خوبی پر ویناملک نے ہاں کردی

نئے جیون ساتھی کی کس خوبی پر ویناملک نے ہاں کردی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں اپنے نئے جیون ساتھی کی خوبیوں کا تذکرہ کیا۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، لیکن یہ میری غلطی تھی جسے اب میں دہرانا نہیں چاہتی۔
اپنے نئے جیون ساتھی شہریار چوہدری کے حوالے سے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو خوبصورت انسان پایا۔
وینا ملک نے کہا کہ شہریار چوہدری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے مجھے ہاں کہنے پر مجبور کیا۔

خیال رہے کہ وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...