غزہ پر اسرائیلی حملوں کا ایک سال مکمل،دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے
Share your love
غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کے ایک سال مکمل ہونے پر امریکا، کینیڈا اور اسپین میں فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کی مخالفت میں مظاہرے کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین مسلسل ’’جنگ نہیں امن‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار کریں۔ ناحق قتل عام کو بند کیا جائے گا اور راہداری کو کھولا جائے تاکہ اشیائے ضروریہ پہنچائی جاسکے۔
احتجاجی مظاہرے میں سول سائیٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی اسکارف پہن رکھا تھا۔
مظاہرین نے اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے کے بعد لبنان پر حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 96 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔