Home کھیل اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس،اینڈی مرے ابتدائی راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے آؤٹ

اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس،اینڈی مرے ابتدائی راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے آؤٹ

Share
Share

فرانس : انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی مرے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-2،6-7(5-7) اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Share
Related Articles