Home Uncategorized اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کے ساتھ دوبارہ معاہدے کا اعلان

اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کے ساتھ دوبارہ معاہدے کا اعلان

Share
Share

نیویارک: مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اوپن اے آئی نے حال ہی میں برطرف کیے گئے سی ای او سیم آلٹمین کے ساتھ دوبارہ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ سیم آلٹمین اوپن اے آئی میں بطور سی ای او واپس آ رہے ہیں، رواں ہفتے ہی سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے سی ای او کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیم آلٹمین کو واپس نہ لینے پر اوپن اے آئی کو اپنے ادارے میں افراتفری کا سامنا ہے۔

کمپنی کے 8 سو میں سے 7 سو سے زائد ملازمین نے دھمکی دی تھی کہ سیم آلٹمین کو واپس نہ لیا تو وہ بھی مائیکرو سوفٹ میں ملازمت اختیار کر لیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...