Home سیاست مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر علی

مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر علی

Share
Share

راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسیس میں شامل ہو، مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔اْمید کرتا ہوں کل شاید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ تھی، ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا گیا مگر ملاقات نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا کل یا پرسوں ملاقات کرا دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹ کی وجہ سے ملاقات ضروری ہے، مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم پْراْمید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسیس میں شامل ہو، اْمید کرتا ہوں کل شاید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔

رہنما ء پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا، رات انٹرنیٹ ڈاوٴن کیا گیا مگر لوگوں نے تعاون کیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی...

ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان...

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...