Home سیاست پرویز الہٰی کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد

پرویز الہٰی کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد

Share
Share

راولپنڈی: سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہیٰ کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد ہوگئیں۔

ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جج نے ریٹرننگ آفیسر کا پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی دائرہ کردہ اپیلیں مسترد کردیں۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ بھی این اے 59 اور پی پی 23 سے نااہل قرار پائی ہیں، دونوں میاں بیوی پر اثاثہ جات چھپانے، اہلیہ کے غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض ثابت ہوا ہے۔ ان پر گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست قرار پایا۔

الیکشن ٹریبونل نے کے مطابق دونوں حلقوں کے لیے الگ الگ اخراجات کے بینک اکاوٴنٹس بھی نہ کھولنے کا اعتراض درست قرار پایا ہے، ڈاکیومنٹس میں ٹیکنیکل غلطیوں، اوتھ کمشنر سے پراپر تصدیق بھی نہکرانے کا اعتراض درست قرار پایا ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...