Home sticky post 3 مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے،عمرایوب

مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے،عمرایوب

Share
Share

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی ا?ئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے؟ عمران خان کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پیچھے کیا رہ گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...