Home sticky post 5 ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کو کل رات نقاب پوش اغواکر کے لے گئے، بیرسٹر گوہر

ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کو کل رات نقاب پوش اغواکر کے لے گئے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آرڈر کیا تھا آئندہ کسی کو بھی گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کو کل رات نقاب پوش اغوائکر کے لے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خواجہ شیراز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، گزشتہ شب نقاب پوش افراد خواجہ شیراز کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اغواء کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ شیراز کی فیملی کہہ رہی ہے کہ انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے، حاجی امتیاز کے گھر بھی ایسے ہی دھاوا بولا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آرڈر کیا تھا آئندہ کسی کو بھی گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا، یہ بات میں نے وزیرِ اعظم کے بھی گوش گزار کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو اسمبلی کے اندر سے اٹھایا گیا، اس کے بعد کمیٹی بنی جس کا مقصد پارلیمنٹرینز کا تحفظ تھا، ہم نے خصوصی کمیٹی میں یہ کہا تھا کہ آپ پارلیمنٹرینز کو تحفظ فراہم کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج تک وہ ظلم اور لاقانونیت ختم نہیں ہوئی، ان حالات میں بھی لوگ باہر نہ نکلیں، احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں؟

Share
Related Articles

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...

طالبان حکومت کے دور میں دہشتگردی اور انتہاپسندی پر تشویش، خطے کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا: رپورٹس

اسلام آباد: امریکی ادارے گلوبل کانفلکٹ ٹریکر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان...