Home نیوز پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی افغان طالبان کر رہے ہیں؛ رپورٹ

کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی افغان طالبان کر رہے ہیں؛ رپورٹ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بارہا ٹی ٹی پی کو پناہ فراہم کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغان سرزمین سے پاک وطن میں ہونے والی دہشت گردی کو روکے۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے متعدد بار پاکستان میں حملے کروائے اور پاک وطن کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششیں کیں۔

رواں سال بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ اور جون میں دیر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ٹی ٹی پی کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی واضح مثالیں ہیں۔

پاکستان سمیت کئی ممالک نے افغانستان سے ہونے والی ٹی ٹی پی کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب افغان حکومت کی بارہا تردید کے باوجود ٹی ٹی پی کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

افغان طالبان ٹی ٹی پی کے ارکان کو سرحدی علاقوں سے ہٹا کر باقاعدہ اب افغانستان کے مختلف صوبوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان سرزمین پر طالبان ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں خصوصاً صوبہ خوست میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طالبان کے اس اقدام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ برسوں سے ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔

کیا ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے شواہد منظر عام پر آنے کے بعد بھی افغان طالبان اپنی سرزمین سے اٹھنے والی دہشت گردی سے انکار کرتے رہیں گے؟.

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...