اسلام آباد:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، اس حوالے سے باضابطہ نوٹم جاری کر دیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025ء تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی۔
بھارتی ائیرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار ہے، بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔