اسلام آباد: پاکستان نے چین پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کاکہناہے کہ پاکستان میں سول ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی زیر غور ہے۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ ہم نے چین پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، حالیہ برسوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے اندر اقتصادی آپریشنز پر بہت زیادہ توجہ دی گئی، پاکستان کے اسٹرٹیجک انفرا اسٹرکچر، سائنس ٹیکنالوجی اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی توجہ ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان میں ایک قابل عمل ڈرون انڈسٹری کی تعمیر کے موضوع پرکانفرنس ہوئی۔
معین الحق نے کہا لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی صنعتوں میں ان مینڈ ایریل وہیکل (UAVs) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مثلاً ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سمارٹ سٹیز، پولیسنگ اور زراعت کا شعبہ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے۔ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہونے کے ناطے پاکستان کی مدد کر رہا ہے.
انھوں نے مزید کہا پاکستان میں سول ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی زیر غور ہے۔