Home #ٹرینڈ پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے

پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ نے آپریشن غضب للحق کے تحت 16 مارچ کی رات کامیاب اور انتہائی درست فضائی حملے کیے ہیں جن میں کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان حکومت کے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے 17 مارچ کو جاری سوشل میڈیا بیان کے مطابق کابل میں دو مقامات پر موجود تکنیکی معاونت کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو مؤثر انداز میں تباہ کر دیا گیا۔

حملوں کے بعد نظر آنے والے ثانوی دھماکے اس بات کی واضح نشاندہی کرتے ہیں کہ وہاں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر موجود تھے۔

عطاء اللہ تارڑ کے مطابق ننگرہار میں بھی پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان حکومت کے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے چار فوجی مراکز کو نشانہ بنایا جہاں سے منسلک لاجسٹکس، اسلحہ کے ذخائر اور تکنیکی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تمام کارروائیاں انتہائی درستگی کے ساتھ صرف انہی تنصیبات کے خلاف کی گئی ہیں جو افغان طالبان حکومت کی جانب سے مختلف دہشت گرد پراکسی گروہوں، جن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں، کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

اس حوالے سے طالبان حکومت کے پروپیگنڈا کرنے والوں کے جھوٹے دعوے افغان عوام اور عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...