Home Uncategorized پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کےلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کےلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان قانونی معاونت کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی تعلیم و تربیت کے لیے ایک جامعہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

وزارت قانون سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں دستخط شدہ تعاون کی یادداشت پر مبارک باد کا تبادلہ اور اس کے عملی نفاذ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانونی معاونت میں مضبوط تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان پر عزم ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی ترغیبات اور آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے آذربائیجان کے کاروباری افراد کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ریگولیٹری ماحول کو نیویگیٹ کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، قانونی تعلیم، تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی تعلیم و تربیت کے لیے ایک مواصلاتی چینل کھولنے کے لیے ایک جامعہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...