Home sticky post 6 پاکستان اور چین اہم شراکت دار ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،چینی وزارتِ خارجہ

پاکستان اور چین اہم شراکت دار ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،چینی وزارتِ خارجہ

Share
Share

اسلام آباد:چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں، دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم امور میں ایک دوسرے کے شراکت دار بھی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ وی تین سال میں دوسری مرتبہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران اسٹریٹجک روابط، علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔
ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جبکہ رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان نے بھی بیجنگ کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل میں مزید مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...