Home Uncategorized پاکستان اور ایران تنازعات سفارتی اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں، افغان طالبان

پاکستان اور ایران تنازعات سفارتی اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں، افغان طالبان

Share
Share

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل مسلط کردہ جنگوں اور عدم استحکام کے بعد طالبان حکومت کے قیام سے خطے میں امن قائم ہوا ہے۔

ترجمان طالبان وزارت خارجہ نے کہا کہ تاہم اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی کشیدگی اور حملے تشویش ناک ہیں جس نے خطے میں پھر سے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عبدالقہار بلخی نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتی ہے اور علاقائی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...