Home sticky post 3 پاکستان اور عالمی ادارۂ خوراک کے مابین موسمیاتی ہم آہنگ شراکت داری پر اتفاق

پاکستان اور عالمی ادارۂ خوراک کے مابین موسمیاتی ہم آہنگ شراکت داری پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے آج اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (WFP) کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ کوکو اُشیاما سے ملاقات کی۔

ملاقات کا بنیادی مقصد پاکستان اور WFP کے درمیان آئندہ پانچ سال کے فریم ورک کے تحت موسمیاتی تناظر میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

اس ملاقات میں پاکستان میں بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ (STUNTING) کے سدباب کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خاص طور پر ان چار بنیادی عوامل ("4CS”) پر توجہ مرکوز کی گئی جو اس مسئلے کی جڑ ہیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے مؤثر پالیسی پر مبنی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی کو مقامی سطح پر نافذ کیا جا سکے، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں غذائی قلت اور موسمیاتی خطرات زیادہ ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...