Home تازہ ترین پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا

پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا

Share
Share

اسلام آباد:پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
پاک فوج نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔
پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا، یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔
پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا، ان میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورس، انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی اور ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔
اسی طرح 70 فی صد بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا ہے جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔
پاک فوج نے دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ کر دیا، اس کے علاوہ ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ ہونے سے دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے، اسی طرح اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر گلی (مقبوضہ) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا گیا، برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ کردیے گئے ہیں، خاص طور پر سرسا ایئر فیلڈ کی تباہی کو بھارتی میڈیا نے خود بھی تسلیم کر لیا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دیں، دشمن کی متعدد دیگر پوسٹوں کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔
پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا، اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی ہے۔
پاکستان اپنے ہر قدم سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...