Home sticky post 3 پاک فوج کی جانب سے برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی جانب سے برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

Share
Share

پشاور:پاک فوج کی جانب سے برف باری کے دوران کالام، مہمند اور وادی تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کے لیے امدادی سرگرمیاں شب و روز جاری ہیں۔ برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج کے جوان کالام، مہمند میں سیاحوں اور وادی تیراہ میں شہریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔

گزشتہ رات سے پاک فوج وادی تیراہ اور دیگر علاقوں میں عارضی انخلاء کرنے والوں کی امداد میں مصروف رہی۔ برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکال کر شہریوں اور سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

کالام میں برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ نے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا اور مٹلتان بازار کو شہریوں اور سیاحوں کے لیے کھول دیا۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

وادی تیراہ میں متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری بحران کی تشخیص، صورتحال کی نگرانی اور ہنگامی صورتحال کے فوری حل کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

علاقہ مکینوں اور سیاحوں نے پاک فوج کے شاندار ریسکیو آپریشن کو سراہا اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...