Home sticky post 5 سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

Share
Share

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع اٹاری، ہیڈ سلیمانکی، رینالہ خورد، جندراکہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلابی پانی کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں متاثرین کو کپڑے، ادویات اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ متاثرین نے پاک فوج کے بروقت اور مؤثر کردار کو سراہا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...