Home #ٹرینڈ پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

Share
Share

لاہور: تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 16.7 اوورز میں 96 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئے۔

مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اننگز کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے مارکوس سٹونیئس 23، کیمرون گرین 22 اور جوش فلپ 14 رنز بنا پائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کے مچل اوون 8، میتھیوکیومین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش اور میٹ رینشا ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کوپر کونولی کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے، بین ڈورشیئس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ ایڈم زمپا بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تباہ کن باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کینگروز کا شکار کیا جبکہ شاہین آفریدی نے 2 ، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 111 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 56 ، بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، خواجہ نافع 21، فخر زمان 10 ، کپتان سلمان آغا اور محمد نواز 5،5 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔
آسٹریلیا کے لیے بین دوارشوئس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کیومن، میتھیو شارٹ، کوپر کونولی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...