Home کھیل پاکستان نے کراٹے کمبیٹ 45 میں بھارت کو 2-1 سے شکست دی

پاکستان نے کراٹے کمبیٹ 45 میں بھارت کو 2-1 سے شکست دی

Share
Share

دبئی:پریس کانفرنس میں تھپڑ رسید کرنے والے پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ شکست دیدی۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے کراٹے کمبیٹ 45 میں بھارت کو 2-1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

پاکستان کے رضوان علی نے پون گپتا جبکہ ہمانشو کوشک نے فیضان خان کو شکست دیکر میچ 1-1 سے برابر کردیا تھا، تاہم کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی ہم منصب رانا سنگھ کو شکست سے دوچار کرکے فتح پاکستان کے نام کی۔

دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان سے ہوا جس میں فیضان کو شکست ہوئی، میچ میں ہمانشو کا مقابلہ العلومی کریم سے تھا تاہم انکا وزن 5 کلو کم ہونے کی وجہ سے فیضان خان کو فائٹ کا موقع ملا۔

شاہ زیب رند اور رانا سنگھ کا مقابلہ دلچسپ رہا اور میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کراٹے ماسٹر نے پاکستانی اور ہندوستانی پرچم اٹھائے، دوستی کا ہاتھ بڑھایا! جس پر شائقین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔

شاہ زیب رند نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا کہ پچپن سے آپکو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ’’سپر اسٹار‘‘ ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...