Home تازہ ترین پاکستان نے نریندر مودی کے ریمارکس کو گمراہ کن قرار دیدیا

پاکستان نے نریندر مودی کے ریمارکس کو گمراہ کن قرار دیدیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس کو گمراہ کن قرار دیدیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے ریمارکس گمراہ کن ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باعث حل طلب ہے، بھارتی بیانات کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے عمل پر غور کرے، ہم مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کرتے آئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، بھارتی بیانات امن اور تعاون کے امکانات کو روکتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...