Home نیوز پاکستان پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز،جے ایف-17 لڑاکا طیارے حصہ لیں گے

پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز،جے ایف-17 لڑاکا طیارے حصہ لیں گے

Share
Share

اسلام آباد :چین میں پاک چین شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا، پاک فضائیہ کے جے-10سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقیں چین کے شمال مغربی شہروں جیوکوان اور ینچوان میں منعقد کی جارہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین 10 مشقوں میں معاون ایئر اور گراؤنڈ عملہ بھی صلاحیتوں کےجوہر دکھائے گا۔

پاکستان اور چین متبادل بنیادوں پر سالانہ شاہین فضائی مشقوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

شاہین مشقیں فضائی عسکری طریقہ کار، پاک چین آپریشنل تیاریوں کو فروغ دیں گی، فضائی مشق میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر اسپیس اور کمپیوٹنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ مشقوں سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے فضائی سرحدوں کا تحفظ مستحکم ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی مشقوں سے پاکستان اور چین کے ماہر ہوابازوں کی عسکری تربیت میں بہتری ممکن ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...