Home نیوز پاکستان پاکستان کی ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت،سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی

پاکستان کی ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت،سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے علاقے سروان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 20 مئی 2023 کو ایران کی سروان کاؤنٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے جس میں 6 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس المناک واقعے پر شہداء کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ایران کے صدر کے درمیان حالیہ ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی کوششوں پر متفق ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد کے طور پر دیکھتا ہے، اس مقصد کے لیے ایران کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی...

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں دھماکا، 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 8 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے...

کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

کرک: کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10...

حج کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت...