Home sticky post 2 پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے ماضی میں بھی بنا ثبوت محض شکوک کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں بارے ردعمل میں کہا کہ نجی تجارتی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں، اس اقدام سے خطے کے سٹریٹیجک استحکام پرخطرناک اثرات مرتب ہوں گے، ماضی میں بھی بنا ثبوت محض شکوک کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا نے دوسرے ملکوں کو جدید ملٹری ٹیکنالوجی کی اجازت دی، دوہرے معیار سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٴ کے مقصد کو دھچکا لگتا ہے، پاکستان کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستانی میزائل پروگرام خطے میں استحکام اور طاقت کے توازن کیلئے ہے، سٹریٹیجک پروگرام پر پاکستانی عوام کی مقدس امانت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...