Home sticky post پاکستان چار سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

پاکستان چار سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

Share
Share

نیویارک: پاکستان چارسال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا۔
نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔
پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا موٴثر کردارادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا کہ گیا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان منشیات کی سمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا۔

Share
Related Articles

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کووائٹ واش کردیا

ماوٴنٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو...

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

لاہو ر:قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج...

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کا میزائل حملہ ،6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک

کیف: یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کے میزائل حملے میں...