Home کھیل پاک انگلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاک انگلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

Share
Share

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز رات ساڑھے 10 بجے ہوگا لیکن بارش کی وجہ سے چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے، دی ویدر چینل نے لندن میں بارش کے 42 فیصد امکانات کی پیش گوئی کی ہے۔

اس سے قبل 22 مئی کو لیڈز میں ہونے والا سیریز کا پہلا میچ جبکہ 28 مئی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

25 مئی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔

یہ فیصلہ شائقین کی جانب سے کپتان بابر اعظم کو ہوٹل کے باہر گھیرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...