Home کھیل پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

Share
Share

لاہور:پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلیں، راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے 9 اکتوبر کو کمبوڈیا پہنچے گی۔

راموس ماضی میں انڈین سینئر فٹبال ٹیم گول کیپنگ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ اسٹیفن کونسٹینٹائن کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

پی ایف ایف نے گزشتہ دنوں اسٹیفن کونسٹینٹائن کو پاکستان فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

کونسٹینٹائن کے ساتھ کام کرنے والی کلاڈیو التیری کو بھی پی ایف ایف نے ہائر کرلیا، اٹلی کے کلاڈیو التیری کو پاکستان ٹیم کا فٹنس ٹرینر مقرر کیا گیا، وہ آج لاہور پہنچ کر پاکستان فٹبال ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز 12 اور 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...