Home کھیل ورلڈ کپ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈ کپ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمدآباد میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 40 رنز پر ڈیوڈ ملان کی صورت میں گری جب انہیں میٹ ہنری نے 14 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ دوسری وکٹ 64 کے مجموعے پر گری جب جونی بیرسٹو 33 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے۔

انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیری بروک تھے جو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں راچن رویندر نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ 118 رنز پر معین علی کی صورت میں گری، ان کو 11رنز پر گلین فلپس نے آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 188 رنز پر گری جب کپتان جوز بٹلر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں میٹ ہنری نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 221 رنز پر گری، لیام لیونگ اسٹون 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ ٹرینٹ بولٹ لی، کرس ووکس 11 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ اگلے میچز کھیلیں گے۔

اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، ہیری بروک، کرس ووکس، سیم کرن، عادل رشید، مارک ووڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کے اسکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...