Home کھیل پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Share
Share

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں کرکٹ کا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان سید سلطان شاہ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی دے دی۔

چوتھا بلائنڈ ورلڈ کپ 22 نومبرتا 3 دسمبر شیڈول ہے۔ بھارت نے سب سے پہلے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ نیپال، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، بنگلادیش، سری لنکا نے بھی تصدیق کردی۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی، ویسٹ انڈیز کی بھی شرکت کا امکان روشن ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو فائدہ ہوگا، بھارت کا ورلڈکپ میں آنا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اہم ہے، چاہتے ہیں سندھ حکومت کے تعاون سے ورلڈ کپ کا انعقاد کراچی میں ہو۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر برائے کھیل وامورنوجوان سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کاانعقاد خوش آئند ہے، حکومت سندھ کراچی میں اس میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ ورلڈ کپ کے کراچی میں انعقاد کیلئے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

سردار محمد بخش خان مہر نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم موقع کو جانے نہیں دیں گے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں اپنے ہوم گراؤنڈز اورتماشائیوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی میسر آئے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...