Home #ٹرینڈ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا،وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا،وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

Share
Share

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ہم اب ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ہوں گے، امریکا کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کشمیر مسئلے پر نگراں یا ثالثی کا کردار کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں دونوں ممالک (پاکستان، انڈیا) کے ساتھ کام کروں گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ’ہزاروں سال‘ بعد کشمیر کے معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...