Home sticky post 2 پاکستان اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے فروغ اور عالمی امن کے لیے پرُعزم ہے، اسحاق ڈار

پاکستان اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے فروغ اور عالمی امن کے لیے پرُعزم ہے، اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے منشور کی 80ویں سالگرہ پر کثیرالجہتی عزم کی تجدید کی ہے۔

محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا خارجہ وژن بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتا ہے، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عزم اور کثیرالجہتی تعاون 1960 سے اقوامِ متحدہ میں فعال کردار سے واضح ہے۔

نائب وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے مشنز میں سے ایک، یو این ایم او جی آئی پی (UNMOGIP)، کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں اقوامِ متحدہ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، جبکہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود سلب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اجتماعی انسانی اقدار کا قبرستان بن چکا ہے۔نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بطور غیر مستقل رکن سلامتی کونسل، امن، انصاف اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کے فروغ میں پاکستان کا کردار نمایاں ہے، اور پاکستان نے امن، ترقی اور انسانی وقار کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...