Home #ٹرینڈ پاکستان ہمارا ملک ،ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے، محمود خان اچکزئی

پاکستان ہمارا ملک ،ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے، محمود خان اچکزئی

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے، ہمیں حقِ حکمرانی میں بھی اپنا حصہ چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب آپ افغانستان کو پانچواں صوبہ کہیں گے تو آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ بنگالی فوج کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا باسی ہوں اور جمہوریت کے مخالفین کے خلاف بولوں گا۔ آپ نے ہمیں جمہوریت کی حمایت میں سزائیں دیں اور آپ نے پشتونوں کی اقتصادی خودکشی کرا دی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ افغانوں کو شہریت دینے میں کوئی برائی نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ پارلیمنٹ مارشل لاؤں کو جائز قرار دینے کے لیے ہے؟

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...