Home sticky post 2 پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن ،زخمی رکن کو طبی امدادفراہم کی

پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن ،زخمی رکن کو طبی امدادفراہم کی

Share
Share

راولپنڈی:پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیاہے ۔ عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی ۔پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر (JMICC) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بھارتی عملے کا بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہےیہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...