Home نیوز پاکستان ‎پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا

‎پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا

Share
Share

راولپنڈی: پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں پاک بحریہ کی جانب سے ان ایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی جانب سے ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کی، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے آتشزدگی کی شکار ایرانی کشتی کے تمام 8 ماہی گیروں کو بچایا اور بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوری اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...