Home sticky post پاک بحریہ کے جہاز کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت

Share
Share

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت کی۔مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 (KOMODO-25) میں شرکت کی، مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت علاقائی امن و استحکام کیلئے عزم کا مظہر ہے، مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کئے جاتے ہیں، پی این ایس اصلت کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...