Home نیوز پاکستان پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی

Share
Share

راولپنڈی :پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی ،تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع US NAVCENT کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میری ٹائم سیکورٹی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ ?CTF-150 کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کی مظہر ہے۔

قبل ازیں تبدیلی کمان کی تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...