Home سیاست گرفتاریوں، چھاپوں کے خلاف پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ آج بھوک ہڑتال کریں گے

گرفتاریوں، چھاپوں کے خلاف پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ آج بھوک ہڑتال کریں گے

Share
Share

 

اسلام آباد: گرفتاریوں، چھاپوں اور قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ آج احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا جائے گا جس کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کریں گے۔ آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی اور حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کریں گے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

بانی چیئرمین خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور ارکان نے پہل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...