Home sticky post 4 پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا،صدر آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا،صدر آصف علی زرداری

Share
Share

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور 1973ء کا متفقہ آئین ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے۔

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اصلاحات پارٹی کا اہم کارنامہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی اور زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پارٹی کی شناخت ہیں۔ ایم آر ڈی سے اے آر ڈی تک پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا ءکی معمار رہی ہے اور چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں پیپلز پارٹی کی شمولیت اہم ہے اور پارٹی ہمیشہ مزدور، کسان، خواتین اور اقلیتوں کی آواز رہی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ محروم طبقات کی شمولیت پارٹی کے مشن کا مرکز ہے اور جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور کارکنان جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک روادار، روشن خیال پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...