Home sticky post 6 پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن

پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن

Share
Share

لاہور :پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے ۔مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاکہناہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہورکی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے ۔مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہواہے جبکہ دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔
مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے روشن امکانات ہیں ۔کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے۔لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔
راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 جبکہ مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی۔مالی سال کے گیارہ ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی۔گزشتہ سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاکہناہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...