Home تازہ ترین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کے لئے اعلی اعزاز

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کے لئے اعلی اعزاز

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کو پاکستان میں ٹریکوما کے خاتمے پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اعلی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نواز گیا۔مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا سبب بن سکتی ہے۔
وزیرصحت نے مزیدکہاکہ یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے وفاقی وزیر نے پولیو کے خاتمے کے لئے بھی ایسا کرنے کا عہد کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...