Home sticky post پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تعلقات کےنئے باب کا آغاز ہے، اسپیکر ایاز صادق

پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تعلقات کےنئے باب کا آغاز ہے، اسپیکر ایاز صادق

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامات مقدسہ اور سعودی عرب کی حفاظت و سلامتی میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں، دونوں ممالک کا اتحاد ناقابل شکست ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کی نئی بنیاد رکھی ہے جبکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قیمت پر امت مسلمہ کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...