Home sticky post 2 افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا، پاکستان

افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا، پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی جانب سے امید ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہسپتال سے کئی کلومیٹر دہشت گرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان میں امید ہسپتال کو نشانہ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی اور بتایا کہ حقیقت میں حملہ کیمپ فینکس پر ہوا جو ہسپتال سے کئی کلومیٹر دور ہے۔

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق کیمپ فینکس فوجی و دہشت گرد سامان کا سٹوریج پوائنٹ تھا، اصل ہسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے، ہدف بننے والی فوجی تنصیبات کا ڈھانچہ بالکل مختلف تھا۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ہسپتال اور فینکس کیمپ میں فرق تصاویر کے ذریعے بھی واضح ہے جس سے سچ اور جھوٹ واضح ہے، کوئی منشیات سے نجات کا مرکز مہلک گولہ بارود کے سٹوریج کے ساتھ کیوں واقع ہو گا؟ یہ سوال بھی ابھی تک جواب طلب ہے اور سچائی سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ امید ہسپتال کثیرالمنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بننے والا مقام فوجی و عسکری ڈھانچہ تھا، سوشل میڈیا پر پھیلا یاگیا دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو چکا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...