Home sticky post 3 پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں اور عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے خلاف یہ "ناقابلِ مثال جارحیت اور خلاف ورزیاں” نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے فوراً بعد اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر متعدد حملے کیے گئے، جس کے باعث خطے میں مزید جارحیت کے حوالے سے تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں، اور فوری طور پر جارحیت بند کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

دفتر خارجہ نے زور دیا کہ تنازعے کا واحد حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سفارت کاری اور پرامن مذاکرات ہیں۔ پاکستان علاقائی امن کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...